خیبرپختونخوا حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی، جبکہ اس کی حتمی منظوری 28 جون کو متوقع ہے۔
بجٹ پر تفصیلی غور و خوض کے لیے چار دن مختص کیے گئے ہیں۔ ارکان اسمبلی 22، 23، 24 اور 27 جون کو بجٹ تجاویز پر بحث کریں گے۔
اسمبلی کا اجلاس چار روز تک نہیں ہوگا، جن میں دو دن قواعد کے تحت وقفہ جبکہ دو دن عاشورہ کی تعطیلات شامل ہیں۔ بجٹ پر بحث مکمل ہونے کے بعد 28 جون کو منظوری دی جائے گی۔
