ذات صلة

جمع

وژن 2030 کے تحت جدہ تاریخیہ کی عالمی مقبولیت میں اضافہ

سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ کے قدیم علاقے...

مکہ میوزیم میں گیارہویں صدی ہجری کے نادر قرآن نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد مشکلات کا سامنا تھا: انجلینا جولی کا انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر بریڈ...

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیںc

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 برس کی عمر میں...

میسی خاندان کی وضاحت، والد کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد خورخے...

وژن 2030 کے تحت جدہ تاریخیہ کی عالمی مقبولیت میں اضافہ

سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ کے قدیم علاقے “جدہ تاریخیہ” کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث یہ مملکت کے اہم ثقافتی اور سیاحتی مراکز میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ ثقافت نے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق متعدد منصوبوں پر عملدرآمد کیا ہے جن کا مقصد تاریخی عمارتوں کا تحفظ، بنیادی سہولتوں کی بہتری اور ثقافتی ورثے کی بحالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران علاقے میں 120 سے زائد سرمایہ کاری کے مواقع منظور کیے گئے، 850 سے زیادہ تجارتی سرگرمیاں شروع ہوئیں جبکہ تقریباً 10 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

اسی دوران 30 قدیم عمارتوں کی بحالی مکمل کی گئی اور 48 عوامی مقامات کو جدید سہولتوں کے ساتھ روایتی طرز پر بحال کیا گیا۔ آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران ہزاروں نوادرات بھی دریافت ہوئے جبکہ متعدد تاریخی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ اقدامات جدہ تاریخیہ کو نہ صرف ایک محفوظ ثقافتی ورثہ بنا رہے ہیں بلکہ اسے ایک فعال اور عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر بھی مستحکم کر رہے ہیں۔