امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات منگل کے روز لاس اینجلس میں ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق وہ ہارر فلم *The Ring* میں سمارا مورگن کے کردار سے شہرت رکھتی تھیں، جبکہ فلم *Lilo & Stitch* سمیت دیگر پروجیکٹس میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔
اہل خانہ کے مطابق اداکارہ کی موت گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن کے باعث ہوئی۔ ان کے والد نے بتایا کہ وہ شدید غذائی کمی کا بھی شکار تھیں۔
ڈیوی چیز نے کم عمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایک اشتہار کے ذریعے شوبز دنیا میں قدم رکھا تھا۔
