ذات صلة

جمع

وژن 2030 کے تحت جدہ تاریخیہ کی عالمی مقبولیت میں اضافہ

سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ کے قدیم علاقے...

مکہ میوزیم میں گیارہویں صدی ہجری کے نادر قرآن نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد مشکلات کا سامنا تھا: انجلینا جولی کا انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر بریڈ...

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیںc

امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 برس کی عمر میں...

میسی خاندان کی وضاحت، والد کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد خورخے...

بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد مشکلات کا سامنا تھا: انجلینا جولی کا انکشاف

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر بریڈ پٹ سے طویل قانونی جنگ اور طلاق کے بعد اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ مشکلات کے خلاف لڑنے کی ہمت کھو بیٹھیں، تاہم اب وہ دوبارہ خود کو مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔

انجلینا جولی کے مطابق ان کے بچوں نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ نئے تجربات کریں اور اپنی زندگی خود کے فیصلوں کے ساتھ گزاریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں کو دوبارہ اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور زندگی کو نئے انداز سے دیکھ رہی ہیں۔