وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں بعض ترامیم کا اشارہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بل کے متن میں موجود ایسے نکات جن پر وضاحت درکار ہے، انہیں بہتر بنانے کے لیے ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔ ان کے مطابق انفرااسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق بعض شقوں میں ابہام پایا جاتا ہے جسے دور کیا جائے گا۔
شزا فاطمہ نے واضح کیا کہ 5 کروڑ روپے تک جرمانے کی شق صرف ان معاملات پر لاگو ہوگی جہاں فریقین کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد جائیداد کا مالک معاہدے کی خلاف ورزی کرے۔
