ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کا کویت میں امریکی اڈے اور اسرائیلی ایئرپورٹ پر حملوں کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بھی میزائل حملے کیے۔ جاری کردہ ویڈیوز میں ایئرپورٹ کے قریب میزائل گرنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جبکہ آگ کے شعلے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چند میزائل روکنے کے علاوہ اسرائیل کا دفاعی نظام زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوا اور سائرن مسلسل بجتے رہے۔

دوسری جانب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مکمل شکست تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 9 ہزار 669 شہری مقامات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں بڑی تعداد رہائشی گھروں کی ہے۔