ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے لیے قبر تیار کروا لی ہے تاکہ آخرت کی تیاری مکمل ہو سکے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی قبر عیسیٰ خیل میں واقع خاندانی قبرستان میں موجود ہے۔ ان کے مطابق والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے انہیں زندگی اور موت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے صرف پُرسکون موت کی دعا کرتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔