پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے کہا ہے کہ انہیں سنچری مکمل نہ کر پانے کا افسوس ہے، تاہم خوشی ہے کہ ان کی اننگز ٹیم کی کامیابی میں مددگار ثابت ہوئی۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا منصوبہ میچ جتوا کر واپس آنے کا تھا اور وہ اگلے میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں۔ انہوں نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
گل فیروزہ کا کہنا تھا کہ بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، جبکہ ٹیم کا ہدف آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں سری لنکا کے خلاف سیریز 0-3 سے اپنے نام کرنا ہے۔
