ذات صلة

جمع

اسلام آباد بندش کی افواہیں غلط، تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفاتر اور تعلیمی ادارے...

کراچی میں میٹرک امتحانات: نویں جماعت کا انگلش پیپر پھر لیک

کراچی میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران نویں جماعت...

بنوں میں انٹیلیجنس آپریشن: اہم دہشت گرد سمیت دو ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی...

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

آسام میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ تربیتی مشن کے دوران ریاست آسام میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

فضائیہ کے مطابق سخوئی Su-30MKI طیارہ شام کے وقت جورہاٹ ایئر بیس سے اڑا تھا لیکن کچھ دیر بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں تصدیق ہوئی کہ طیارہ جورہاٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر دور کاربی آنگلونگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ عرصے میں بھارتی فضائیہ کو جنگی طیاروں کے متعدد حادثات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔