ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکی میڈیا کی رپورٹ: ایران نے دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا

امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران خطے میں کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی مرحلے میں اردن میں نصب جدید تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر اسی نوعیت کے ریڈار کو ہدف بنایا گیا۔

میڈیا کے مطابق امارات میں ریڈار عمارت کے اندر نصب ہونے کی وجہ سے نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ ایک تھاڈ سسٹم کی مالیت تقریباً 50 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے اور جلد نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرا سکتا ہے۔