ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے عوام کو متوقع ریلیف نہ مل سکا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے محروم کر دیا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھانے کے باعث قیمتیں کم ہونے کے بجائے برقرار رکھی گئیں۔

پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 4 روپے 65 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیزل پر 80 پیسے فی لیٹر لیوی بڑھا دی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 84 روپے 27 پیسے اور ڈیزل پر 76 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوا، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث صارفین کو کسی قسم کا ریلیف نہ مل سکا۔