کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے اور ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ موقع سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
