خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار یاسر شاہ شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
