ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکا میں پیٹرول مہنگا، آبنائے ہرمز کشیدگی کے اثرات سے قیمتوں میں اضافہ

امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت بڑھ کر 4.30 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے، جس میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال کو اس اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے، جو گزشتہ کئی سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔

کیلیفورنیا سمیت بعض ریاستوں میں پیٹرول کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جس سے عوامی سطح پر مہنگائی اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق فوری کمی کی امید کم ہے۔

ادھر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جہاں ایک طرف آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کی صورتحال بتائی جا رہی ہے تو دوسری جانب سمندری راستوں پر دباؤ بھی بڑھ گیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔