ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکا کا ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کا نیا منصوبہ زیر غور

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف بڑے اور تیز حملوں کی نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا اور مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں فیصلہ کن کارروائی کرنا ہو سکتا ہے۔

منصوبے کے تحت ایران کے اہم انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے اور بعض علاقوں میں سمندری راستوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے امکانات بھی زیر غور ہیں تاکہ بحری آمدورفت کو بحال کیا جا سکے۔

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس معاملے پر بریفنگ دی جا رہی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی پہلے ہی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیاسی سطح پر سخت بیانات اور اقدامات کے بعد خطے میں صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔