سعودی عرب میں جمرات کمپلیکس کے مغربی حصے میں عازمین حج کے لیے سہولتوں میں مزید بہتری لاتے ہوئے جدید کولنگ پنکھے نصب کر دیے گئے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق پرانے نظام کی جگہ نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ٹھنڈک پہنچانے والے پنکھے لگائے گئے ہیں جن سے رش کے دوران درجہ حرارت میں واضح کمی آ رہی ہے اور حجاج کو زیادہ آرام مل رہا ہے۔
گزشتہ حج سیزن میں ابتدائی مرحلے میں بڑی تعداد میں تنصیبات کی تبدیلی کی گئی تھی جبکہ اس سال مزید بہتری کے لیے مزید یونٹس شامل کیے گئے ہیں۔
نئے نظام کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وسیع رقبے میں یکساں ٹھنڈک فراہم کرتا ہے، جس سے رمی کے دوران عازمین کو سہولت حاصل ہوتی ہے۔
حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران سہولت، حفاظت اور انتظامی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
جمرات کمپلیکس میں عازمین حج کے لیے جدید کولنگ نظام مکمل
