ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

: امریکی بیانات پر ایران کی تشویش، اقوامِ متحدہ کو خط ارسال

ایران نے اقوامِ متحدہ کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے خطے میں فوجی تصادم کا حقیقی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

خط میں ایرانی حکام نے واضح کیا کہ ایران کشیدگی یا جنگ کا خواہاں نہیں اور نہ ہی کسی تنازع کی ابتدا کرے گا۔ یہ خط ایسے وقت بھیجا گیا ہے جب اطلاعات ہیں کہ امریکا ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔

ایران کے مطابق ممکنہ حملوں میں چند فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے تاکہ ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کیا جا سکے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو وہ بھرپور اور مناسب جواب دے گا اور دشمن کے اڈوں، سہولیات اور اثاثوں کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔