ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں کے جواب میں بحرین، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق مختلف فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ بحرین میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ دوسری جانب اردن نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کئی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، جبکہ کویت نے بھی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
