روس کے ماسکو ریجن میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق پیونیرسکی ٹاؤن میں ہونے والے حملے میں 3 افراد جان سے گئے اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ ریجن کے ایک اور علاقے میں الگ حملے کے دوران مزید 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
