بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ سے متعلق ڈریسنگ روم ویڈیو نشر ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق میچ کے اختتام سے پہلے ڈریسنگ روم کی آڈیو یا ویڈیو نشر کرنا ضابطوں کے خلاف ہے، اسی لیے معاملے پر انگلش کرکٹ بورڈ سے جواب مانگا گیا ہے۔
