سعودی وژن 2030 کے آغاز کے بعد مملکت میں سماجی، معاشی اور ترقیاتی شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ وژن کے تحت روزگار، تعلیم، رہائش، صحت، کھیل اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عمل جاری ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق نجی شعبے میں سعودی شہریوں کی ملازمتوں میں اضافہ، بے روزگاری میں کمی، خواتین کی ورک فورس میں بڑھتی شمولیت اور گھروں کی ملکیت کی شرح میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ صحت، رضاکارانہ خدمات اور سماجی شمولیت کے کئی اہداف بھی مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وژن 2030 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، معیارِ زندگی بہتر بنانے، کھیل، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ سعودی عرب کو جدید اور متنوع معیشت کے حامل ملک میں تبدیل کرنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
