ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے دستخط کیے۔

سعودی وزارت توانائی کے مطابق معاہدے کا مقصد جوہری ٹیکنالوجی، مہارت اور تحقیق میں تعاون کو فروغ دینا، جبکہ ایٹمی تحفظ، سلامتی اور عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس تعاون کے تحت مستقبل میں امریکی کمپنیاں سعودی عرب کے سویلین جوہری پروگرام میں بھی حصہ لے سکیں گی۔