پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے نئے انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
تصاویر میں ان کی بدلتی ہوئی شخصیت پر صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے ان کے نئے لُک کو سراہتے ہوئے انہیں پہلے کی طرح پرکشش قرار دیا، جبکہ بعض نے کہا کہ ان کے چہرے کے نقوش ترک اداکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکار نے جوان دکھائی دینے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے، تاہم اس حوالے سے فواد خان کی جانب سے کوئی تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا۔
