ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کی پسند سے ارینج میرج کی، کیونکہ انہیں اپنی والدہ کے انتخاب پر مکمل اعتماد تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے مختلف رشتوں پر غور کرنے کے بعد ان کی اہلیہ کا انتخاب کیا، جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر اور رشتے میں ان کی سیکنڈ کزن ہیں۔ رضوان کے مطابق شادی سے قبل وہ انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے، تاہم پہلی ملاقات کے دوران ہی انہیں محسوس ہوا کہ وہی ان کی زندگی کی بہترین شریکِ سفر ہیں۔

اداکار نے کہا کہ آج وہ اپنی خوشحال ازدواجی زندگی پر خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ والدین کا تجربہ اولاد کے لیے بہتر فیصلے کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔