اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کا ای ون منصوبہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کے جغرافیائی تسلسل کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی رہائشی تعمیرات کی منظوری پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دو ریاستی حل اور فلسطینی اداروں کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔
