وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجودہ علاقائی صورتحال پر مشاورت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ سعودی قیادت سے خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حکام کے نزدیک اس دورے کو موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
