ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

حج کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی، درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق رواں حج سیزن میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں موسم انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم ذوالحجہ سے آٹھ ذوالحجہ تک درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ نمی اور گرد آلود ہوائیں بھی صورتحال کو مزید سخت بنا سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یوم عرفہ کے بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی آئے گی، تاہم موسم مجموعی طور پر گرم ہی رہے گا اور بعض علاقوں میں گرد و غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی حکام نے حج انتظامات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کے مطابق سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔