پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ میں نورڈکوسٹ نے محمد شعیب کو 5-7، 6-3، 6-7 سے ہرایا۔
اختتامی تقریب میں پاکستان میں سویڈن کی سفیر سمیت مختلف غیر ملکی اور قومی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے ایونٹ کی کامیاب میزبانی کو سراہا۔
اس ٹورنامنٹ میں 22 ممالک کے 86 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جو اسے ایک بڑا بین الاقوامی ایونٹ بناتا ہے۔
