ایران میں جاری کشیدہ حالات کے دوران مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں، جبکہ گھی، تیل، چاول اور مرغی جیسی ضروری چیزیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے اتحاد اور صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز پر مل کر قابو پایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی کرنسی کی قدر میں بھی بڑی کمی آئی ہے، جبکہ ماہرین جنگی صورتحال، پابندیوں اور معاشی دباؤ کو بحران کی اہم وجوہات قرار دے رہے ہیں۔
