پاکستان نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور مقدس مقام کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر قانونی آباد کاروں کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
