پاکستانی اداکار ارسلان نصیر نے ایران کی امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس میں شرکت کے بعد بھارت کے رویے پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے رویے پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور مشکلات کے باوجود ایران کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکا گئی، جبکہ دوسری طرف ہمارے پڑوسی ملک کا رویہ مختلف مواقع پر سخت اور غیر لچکدار رہا ہے۔
انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا کہ بعض لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غیر ضروری ردعمل دیتے ہیں جبکہ کھیلوں کے میدان کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔
