سعودی امدادی ادارے شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز نے یمن کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے منصوبوں پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔
حکام کے مطابق حجہ اور صعدہ گورنریٹس میں لاکھوں لیٹر پینے اور گھریلو استعمال کا پانی فراہم کیا گیا، جبکہ پناہ گزین کیمپوں میں صفائی کے لیے متعدد آپریشنز بھی کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق صرف حجہ میں کروڑوں لیٹر پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی، جبکہ صعدہ میں ہزاروں افراد کو صاف پانی کی سہولت فراہم کی گئی، جس سے مقامی آبادی کو نمایاں ریلیف ملا۔
