ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

نئی افغان قانونی ترامیم پر عالمی تشویش میں اضافہ

ایک امریکی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے فوجداری نظام میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں نے سخت سزاؤں اور دباؤ کو قانونی دائرے میں لا کھڑا کیا ہے، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں نے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ان قوانین کے بعد خواتین اور ملک چھوڑنے پر مجبور افراد کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ ناقدین اسے بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں سے متصادم قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی تجزیاتی اداروں کی حالیہ رپورٹس میں بھی افغانستان کی صورتحال پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ خطے میں سرگرم شدت پسند گروہوں کی موجودگی عالمی سیکیورٹی کے لیے چیلنج بن سکتی ہے۔