ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رمضان میں مسجد پر حملہ، مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ

مقبوضہ مغربی کنارے میں رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے ایک مسجد کو نذرِ آتش کرنے اور دیواروں پر نفرت انگیز نعرے تحریر کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق نمازی فجر کی نماز کے لیے پہنچے تو مسجد کے دروازے پر آگ کے نشانات، کالا دھواں اور ٹوٹا ہوا شیشہ موجود تھا۔

عینی شاہد منیر رمضان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دو افراد کو پیٹرول اور اسپرے کین کے ساتھ مسجد کی جانب آتے اور کچھ دیر بعد فرار ہوتے دیکھا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے اور ’ریوینج‘ اور ’پرائس ٹیگ‘ جیسے الفاظ تحریر کیے، جو فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کی کارروائیوں میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فوجی کارروائیوں میں حالیہ اضافے کا حصہ ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں 45 مساجد کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق رمضان کے دوران اس نوعیت کا حملہ روزے دار مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے۔

اسرائیلی فوج اور پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش کا دعویٰ کیا ہے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ آبادکار اکثر ایسی کارروائیوں میں استثنیٰ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ بعض اسرائیلی پالیسیاں فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے اور علاقے کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوششوں کے مترادف ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔