ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کایا کالس

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور خطے کو ایک اور جنگ کی ضرورت نہیں۔

برسلز میں یورپین فارن افیئرز کونسل کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطہ پہلے ہی کئی چیلنجز سے دوچار ہے، اس لیے مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

کایا کالس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ابتدا ہی سے اس بحران کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاملہ صرف جوہری پروگرام تک محدود نہیں بلکہ اس میں بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایران سے متعلق دیگر خدشات بھی شامل ہیں۔

ان کے مطابق موجودہ حالات میں ایران پہلے کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں دکھائی دیتا ہے، تاہم اس موقع کو جنگ کے بجائے سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔