روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین روانگی سے قبل کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کسی کے خلاف اتحاد نہیں بنا رہے۔
پیوٹن آج دو روزہ دورے پر چین پہنچیں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنما سیاسی، معاشی اور دفاعی تعاون سمیت اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو اور بیجنگ عالمی امن، مشترکہ ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور قومی مفادات کی حمایت بھی کرتے ہیں۔
