ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

اسرائیلی فوج میں غیر ملکی شہریوں کی شمولیت، غزہ جنگ میں قانونی سوالات بڑھ گئ

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں 50 ہزار سے زائد ایسے اہلکار شامل ہیں جن کے پاس اسرائیلی شہریت کے ساتھ دیگر ممالک کے پاسپورٹ بھی ہیں، جن میں اکثریت امریکی اور یورپی شہریوں کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 12 ہزار امریکی، 6 ہزار فرانسیسی، 5 ہزار روسی، تقریباً 4 ہزار یوکرینی اور 1,600 جرمن شہری فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دیگر ممالک جیسے برطانیہ، کینیڈا، برازیل اور جنوبی افریقہ کے شہری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ان معلومات کے بعد غیر ملکی شہریوں کے ممکنہ جنگی جرائم اور بین الاقوامی قانونی کارروائی کے سوالات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 72 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بعض ممالک میں غیر ملکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات شروع ہو چکی ہیں، لیکن کسی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔