بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو گرفتار کیا گیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے صارفین کے 2,780 گرام سونا، جس کی قیمت تقریباً 3.5 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے، بینک کے لاکروں سے بغیر اجازت نکال کر ایک فنانس کمپنی کے پاس رکھوا دیا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے یہ سونا آن لائن بیٹنگ میں استعمال کیا۔ اب تک تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی سونا حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فنانس کمپنی کی طرف سے تعاون نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
