امریکی میڈیا کے مطابق دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ اگر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر معاہدہ نہ ہو سکا تو وہ اسرائیل کے ممکنہ حملوں کی حمایت کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین حل ہو سکتی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں یو ایس ایس جیرالڈ آرفورڈ سمیت امریکی بحری بیڑے تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جا سکے۔
