ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایف بی آئی کے سابق اہلکاروں کا ٹرمپ انتظامیہ پر سیاسی انتقام کا مقدمہ

امریکا میں ایف بی آئی کے تین سابق اہلکاروں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر ملازمت سے نکالا گیا۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ وہ 2020 کے انتخابات سے متعلق تحقیقات میں شامل تھے، جس کے باعث انہیں نشانہ بنایا گیا اور بغیر مناسب قانونی طریقہ کار کے برطرف کر دیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آئی کے اہلکار غیر سیاسی ہوتے ہیں، اس لیے ان سے کسی سیاسی وفاداری کا تقاضا نہیں کیا جا سکتا۔

مقدمے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطرفیوں نے نہ صرف ان کی ساکھ کو متاثر کیا بلکہ ادارے کی غیر جانبداری پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔