ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں کی رکاوٹ، توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی پرچم بردار جہازوں کے پھنس جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث بھارت میں توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان جہازوں میں ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی شامل ہیں، جو اس اہم گزرگاہ میں رکے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مخصوص شرائط اور ہم آہنگی ضروری ہے، جس کے باعث جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چند بھارتی ٹینکرز اس راستے سے گزر کر ملکی بندرگاہوں تک پہنچ چکے ہیں۔