ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

النخیل پارک: حقل کمشنری کا قدرتی حسن سے مالا مال ساحلی سیاحتی مقام

سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع حقل کمشنری کا النخیل پارک عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں اور فیملیز کی توجہ کا مرکز رہا۔ تعطیلات کے دوران وزیٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مملکت کے ابھرتے ہوئے ساحلی سیاحتی مقام کے طور پر حقل کمشنری کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پارک، جو تبوک شہر سے تقریباً 220 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے، قدرتی حسن اور سرسبز مناظر سے مالا مال ہے۔ یہاں سائیکلنگ ٹریک، واک ویز، پینورامک نظارے اور ساحلی کنارے موجود ہیں، جبکہ سبزہ زاروں کے درمیان بل کھاتے راستے اور پگڈنڈیاں سیاحوں کے لیے خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

وزیٹرز کے مطابق بلند و بالا کھجور کے درخت، تازہ سمندری ہوا اور پرسکون ماحول اس مقام کی سب سے بڑی کشش ہیں۔ بچوں کی تفریح کے لیے بھی خصوصی انتظامات موجود ہیں اور وسیع رقبے کو کار پارک کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

پہاڑوں، ساحلی پٹیوں اور سرسبز پارکوں کے امتزاج نے حقل کمشنری کو ایک نایاب سیاحتی منزل بنا دیا ہے، جہاں صحرا، سمندر اور قدرتی مناظر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔