ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، مختلف اوقات جاری رہے گا

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج پیش آئے گا۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق پاکستان میں گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا جبکہ 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو باقاعدہ گرہن لگنا شروع ہوگا۔

مکمل گرہن کا مرحلہ شام 4 بج کر 5 منٹ پر شروع ہو کر 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ بعد ازاں 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا، 6 بج کر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہوگا اور رات 7 بج کر 23 منٹ پر یہ فلکیاتی مظہر مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں چاند طلوع ہوتے وقت گرہن جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا، جبکہ یہ نظارہ ایشیا، آسٹریلیا، شمالی اور جنوبی امریکا سمیت دیگر خطوں میں بھی دکھائی دے گا۔