ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

رمضان میں العلا کے سائیکلنگ ٹریکس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

العلا میں رمضان المبارک کے دوران سائیکلنگ ٹریکس نوجوانوں اور بزرگوں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ مختلف عمروں کے لوگ جسمانی فٹنس کے لیے اس منفرد تجربے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

العلا رائل کمیشن نے معاشرے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے واکنگ اور سائیکلنگ کے متعدد ٹریکس تعمیر کیے ہیں۔ یہ ٹریکس خوبصورت قدرتی مناظر، چٹانی پہاڑیوں اور ریت کے ٹیلوں کے درمیان سے گزرتے ہیں، جس سے سائیکل سوار قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کمشنری کے مطابق واکنگ ٹریکس کی مجموعی لمبائی 40 کلو میٹر سے زائد ہے، اور رمضان میں لوگ باقاعدگی سے واک اور سائیکلنگ کر کے جسمانی فٹنس کو برقرار رکھتے ہیں۔

العلا رائل کمیشن کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور سائیکلنگ و واکنگ کے علاوہ دیگر سپورٹس سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔