ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ریاض کی تاریخی مسجد القبلی کی بحالی اور تعمیرِ نو مکمل

ریاض کے علاقے منفوحہ میں تاریخی مسجد القبلی کی تعمیرِ نو کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے تحت مملکت کی قدیم مساجد کی حفاظت اور بحالی کے لیے کیا گیا۔

مسجد القبلی کی تعمیرِ نو میں روایتی نجدی فن تعمیر کو اجاگر کیا گیا تاکہ اس کی قدیم شناخت اور اصل طرزِ تعمیر برقرار رہے۔ مسجد کا مجموعی رقبہ 500 مربع میٹر ہے اور یہ منفوحہ کے مغرب اور گورنر پیلس کے جنوب مشرقی جانب واقع ہے۔

مرکزی ہال، صحن اور زیریں منزل (تہہ خانہ) میں ’خلوہ‘ بنایا گیا ہے جس کا رقبہ مرکزی ہال کے برابر ہے۔ مسجد کی عمارت میں شمال اور جنوب کی جانب چوکور کھڑکیاں رکھی گئی ہیں تاکہ تازہ ہوا کی آمد و رفت یقینی بنائی جا سکے۔

تاریخی حوالے سے یہ مسجد شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے عہد میں عبداللہ بن مسعود نے تعمیر کرائی تھی۔ اس وقت اس کا مرکزی مصلی 15×8 میٹر اور بلندی 5 میٹر تھی۔ مسجد میں 33 ستون تھے اور چھت کھجور کے تنوں اور چھالوں سے بنی تھی جبکہ شمالی جانب ایک مینار بھی موجود تھا۔

1993 میں مسجد میں ترقیاتی کام ہوا تھا، اور اب روایتی انداز میں دستیاب تعمیراتی مواد استعمال کرتے ہوئے مسجد کی تاریخی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے مکمل طور پر مرمت کر دی گئی ہے۔