ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سحری میں صحت مند غذائیں

رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سحری اہم ہے کیونکہ طویل روزہ اور کھانے کے معمولات میں تبدیلی سے شوگر لیول میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سحری ایسی ہونی چاہیے جو توانائی دیر تک فراہم کرے اور شوگر کو متوازن رکھے۔

سحری کے لیے رہنما اصول:

  • کاربوہائیڈریٹس: گندم کے آٹے کی روٹی میں تھوڑی مقدار میں جو شامل کریں تاکہ دیر تک توانائی ملے۔

  • پروٹین: انڈے، چکن یا دالیں شامل کریں تاکہ جسم کو مناسب پروٹین ملے۔

  • صحت مند چکنائی: زیتون کا تیل یا بادام وغیرہ کا استعمال مفید ہے۔

  • پانی: وافر مقدار میں پانی پئیں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔

  • پرہیز: تلی ہوئی، چکنی، زیادہ مسالے دار اور میٹھی غذاؤں سے اجتناب کریں۔

  • قدرتی مٹھاس: مشروبات میں اسٹیویا کے پتے شامل کر سکتے ہیں۔

شوگر کی نگرانی:

  • سحری کے بعد، افطار سے پہلے اور روزہ کھولنے کے بعد بلڈ شوگر چیک کرنا ضروری ہے تاکہ رمضان میں صحت برقرار رہے۔

یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ذیابیطس کے مریض رمضان المبارک میں بھی محفوظ اور توانائی بخش سحری کر سکتے ہیں۔