ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

صاحبزادہ فرحان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں یادگار سنچری

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں نمیبیا کے خلاف ناقابلِ شکست سنچری بنا کر اپنے کیریئر کا سنگِ میل عبور کیا۔ سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں فرحان نے 58 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

یہ ان کی مختصر فارمیٹ میں پہلی ٹی20 آئی سنچری ہے اور انہیں مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے صرف دوسرے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل ہوا، اس سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا۔ فرحان مجموعی طور پر ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے 13ویں بیٹر بن گئے ہیں، جن میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم، سری لنکا کے مہیلا اور انگلینڈ کے الیکس ہیلز جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں فرحان پانچویں پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے سنچری بنائی، اس فہرست میں بابر اعظم، محمد رضوان، حسن نواز، محمد حارث اور احمد شہزاد شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فرحان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ٹی20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والا دوسرا پاکستانی قرار دیا۔ نمیبیا کے خلاف ان یادگار رنز کے بعد مداحوں اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔