ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

صبا فیصل کی رمضان فروٹ چاٹ پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ صبا فیصل کی رمضان روٹین نے سوشل میڈیا پر مداحوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے رمضان اسپیشل پروگرام میں مہمان کے طور پر شامل ہوئیں اور افطار کی تیاریوں پر بات کی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ وہ دوپہر 12 بجے فروٹ چاٹ میں چاٹ مصالحہ شامل کر کے اسے ایئر ٹائٹ باکس میں محفوظ کر لیتی ہیں، تاکہ افطار سے کئی گھنٹے پہلے ہی تیار ہو جائے۔ ان کے اس انکشاف کے بعد صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے۔

کچھ صارفین نے ان کے تیار کرنے کے وقت پر اعتراض کیا، ایک نے طنزیہ لکھا کہ “سحری میں ہی بنا کر رکھ دیا کریں”، جبکہ دیگر نے ان کے اندازِ تیاری پر ہلکی پھلکی تنقید کی اور کہا کہ “ان کی باتوں سے لگتا ہے یہ 200 سال پرانی خاتون ہیں”۔