ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سارو گنگولی کی بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے نیک خواہشات اور علاج کی اپیل

سابق بھارتی کرکٹر اور کپتان سارو گنگولی نے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مناسب طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جانا چاہیے۔

گنگولی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر وزیرِ اعظم کے طور پر ملک کا نام روشن کیا، اس لیے انسانی بنیادوں پر انہیں علاج فراہم کرنا ضروری ہے۔

اس سے قبل دنیائے کرکٹ کے سابق کپتانوں جیسے سرکلائیو لائیڈ، گریگ چیپل، این چیپل، ایلن بارڈر، مائیکل ایتھرٹن اور دیگر نے بھی حکومتِ پاکستان سے انسانی بنیادوں پر بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے مناسب طبی سہولتوں کی اپیل کی تھی۔

پاکستان کے سابق کرکٹرز وسیم اکرم، شعیب اختر، رمیز راجہ، وقار یونس اور شاہد آفریدی نے بھی اس ضمن میں اپیل کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو عزت اور مناسب علاج فراہم کیا جائے۔