ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران سے کشیدگی: امریکی میڈیا کا ممکنہ فوجی کارروائی کا دعویٰ

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فوجی اقدامات اس ہفتے کے اختتام تک کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد توقع ہے کہ ایران تعطل ختم کرنے کے لیے تحریری تجاویز پیش کرے گا۔ اسی تناظر میں مارکو روبیو 28 فروری کو اسرائیل کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی معاملے پر بنیامین نیتن یاہو سے بات چیت کریں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج مارچ کے وسط تک مکمل طور پر اپنی پوزیشن سنبھال لیں گی، جبکہ ایران سے متعلق پالیسی پر غور کے لیے وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا۔